نیا پاکستان اپارٹمنٹس پراجیکٹ پر کام تیز کرنیکا حکم

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں مین گلبرگ سے موٹروے ٹو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کے پی سی ون کی اصولی منظوری دی گئی۔ بدھ کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی فنانسگ کا طریقہ کار طے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ لاہور کے شہریو ں کی ضرورت ہے لہذا اس پراجیکٹ کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

اجلاس میں لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان 2050 پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کنسلٹنٹ نے ماسٹر پلان 2050 کے اہم خد و خال کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں لاہور کے ماسٹر پلان کیلئے سپروائزری کمیٹی تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہو رکے ماسٹر پلان کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے قابل قبول ماسٹر پلان پیش کیا جائے۔اجلاس میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے تعمیر کے حوالے سے ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے مابین مختلف معاہدوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نیا پاکستان اپارٹمنٹس پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں ایمپلائز کوٹہ کیس کا معاملہ قانونی مشاور ت کیلئے لاء ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ جوہر ٹاؤن میں فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کی 325 کنال اراضی نیلام کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں لے آؤٹ پلان، بلڈنگ ریگولیشن اور دیگر امو رکی مشروط اجازت دے دی گئی۔اجلاس میں مینجمنٹ آف پراپرٹیز آف ایل ڈی اے جوائنٹ وینچر ریگولیشن 2022 کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، وائس چیئرمین ایل ڈی اے نعیم الحق، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن اور گورننگ باڈی کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔۔۔۔۔

close