قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، ایسویٹ ڈگری ان آرٹس، سائنس، کامرس آن لائن رجسٹریشن فیس کے شیڈول میں توسیع کاا علان

گلگت(آئی این پی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسویٹ ڈگری ان آرٹس، ایسویٹ ڈگری ان سائنس،ایسویٹ ڈگری ان کامرس کے سیشن 2021-23کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور فیس جمع کرانے کے شیڈول میں توسیع کا علان کردیاہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق شعبہ امتحانات سے جاری نوٹیفکیشن میں لائن رجسٹریشن قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ویب پوٹل examinations.kiu.edu.pkکے ذریعے 20جنوری2022تک نارمل فیس تین ہزار جبکہ11جنوری سے31جنوری2022 تک ڈبل فیس 6000کے ساتھ قراقر م کواپریٹو بنک کے کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں ۔

مزید معلومات کے لیے دفتری اوقات میں شعبہ امتحانات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی آ فس یاپھر یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کیاجاسکتاہے ۔۔۔۔۔

close