بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیوں کیلئے پروگرام جاری کردیا

کراچی(آئی این پی)ترجمان دفتر الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ کے ہر ضلع میں یونین کونسلز، یونین کمیٹیوں / وارڈز کی حلقہ بندیوں کیلئے پروگرام جاری کردیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق 31 دسمبر 2021 سے 14 جنوری 2022 تک تمام انتظامات کی تکمیل بشمول نقشوں اور متعلقہ ڈیٹا کے حصول کو یقینی بنایا جائیگا۔

17 جنوری 2022 سے 15 فروری 2022 تک یونین کونسل، یونین کمیٹیوں / وارڈ کی حلقہ بندی کی ابتدائی فہرست کی تیاری کی جائیگی۔16فروری 2022یونین کونسلز، یونین کمیٹیوں / وارڈز کی ابتدائی فہرست کی اشاعت ہوگی۔جبکہ 17فروری 2022سے 4مارچ 2022تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروائی جاسکیں گی۔حلقہ بندی حکام کی طرف سے نمائندگیوں اور اعتراضات کو 21مارچ 2022 تک نمٹانا ہوگا۔22مارچ 2022 کو حلقہ بندی اتھارٹیز کے فیصلوں کو حلقہ بندی کمیٹیوں تک پہنچانے کی آخری تاریخ ہوگی۔24مارچ 2022 کو حلقہ بندی کمیٹیوں کے ذریعے یونین کونسلوں، یونین کمیٹیوں / وارڈوں کی حتمی فہرست کی اشاعت ہوگی۔۔۔۔

close