گلگت بلتستان میں گندم کٹوتی ختم کر کے آبادی کی بنیاد گندم تقسیم کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

چلاس (آئی این پی)صدر دیامر یوتھ موومنٹ شبیر احمد قریشی نے کہا کہ گندم کٹوتی کو ختم کر کے گندم گلگت بلتستان میں آبادی کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے،ڈویژنل نادرا آفس کا چلاس کے بجائے جگلوٹ میں قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ہم بھر پور مذمت کر تے ہیں۔ جمعرات کو دیامر یوتھ موومنٹ کا کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت دیامر یوتھ موومنٹ کے صدر شبیر احمد قریشی نے کی،اجلاس میں دیامر یوتھ موومنٹ کے کارکنان کے کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس کے آخر میں درجہ ذیل قرار داد متفقہ طور پر منظور ہوئی

جس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان سے اپیل کی گئی کہ ڈویژنل نادرا آفس کا قیام چلاس میں عمل میں لایا جائے،چلاس شہر میں ناقص اور مضر صحت پانی کے استعمال سے چلاس کے باسی مختلف مرضوں میں مبتلا ہیں جیسے کنسر، ہیپیٹائٹس، معدہ اور گردوں کی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو کر پاکستان کے مہینگے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ہم ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ چلاس شہر کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگا کر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،چلاس شہرکے سکولوں میں طلبا کے لیے کلاس رومز کی کمی کے حوالے سے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے نام ایک کھلا خط لکھا تھا مگر تا حال اس پر کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ ایک بار پھر التجا کرتے ہیں کہ اس خط پر سنجیدگی کا مظاہرہ کر کے کلاس رومز کی کمی کو پورا کیا جائے۔

اجلاس کے آخر میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ضلع دیامیر کے تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں اور علما کرام سے مذکورہ بالا نقاط پر مشاورت کرے گی، ایک ذیلی کمیٹی ضلع دیامیر کے ممبران سے ملاقات کر کے دیامیر کے مسائل کے بارے آگاہ کرے گی، آخر میں ان سب کی آرا اور مشاورت کو مدنظر رکھ کر بھر پور احتجاجی تحریک چلانے کے لئے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

close