اسکول کی تعمیر ومرمت کا کام ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ کر غائب، تدریسی عملہ مشکلات کا شکار

جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آبادکے پھول باغ کیمپس اسکول کی تعمیر ومرمت کا کام ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ کر غائب، تدریسی عملہ مشکلات کا شکار، طلباء و طالبات سخت پریشان، واش روم کی سہولت سے بھی محروم، وزیر تعلیم، سیکریٹری و دیگر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ ایجوکیشن ورکس کی غفلت کی وجہ سے پھول باغ کیمپس اسکول کی تعمیر و مرمت کا کام ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا ہے اور مرمت کا کام کئی ماہ سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے اسکول کے تدریسی عملہ مشکلات کا شکار ہو گیا ہے جبکہ طلبہ و طالبات بھی سخت پریشان ہیں اسکول عملہ واش روم کی سہولت سے بھی محروم ہیں شام کو گرلس کی شفٹ ہوتی ہے جن کو واش روم کے لئے گھر جانا پڑتا ہے

تدریسی عملے اورطلبہ و طالبات نے محکمہ ایجوکیشن ورکس کی غفلت کا نوٹس لینے اور اسکول میں واش روم کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں