خیبر پختونخوا، خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر حملہ، 6 بیلٹ باکس توڑ دیے

نوشہرہ (آئی این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے میر مصری بانڈہ میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر حملہ ہوا،میر مصری بانڈہ کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر دوران پولنگ حملہ ہوا ،پولنگ اسٹیشن پر آزاد کونسلر امیدوار مظفر نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا،حملہ آوروں نے 6 بیلٹ باکس بھی توڑدیے جس کے بعد پولنگ بند کردی گئی،مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل روک دیا گیا ہے،

دوبارہ پولنگ کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد کونسلر امیدوار مظفر سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔

close