کوئٹہ کے نواحی علاقے ائیرپورٹ روڈ پر گیس لیکیج سےدھماکہ، 2افراد جاں بحق

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کے نواحی علاقے ائیرپورٹ روڈ پر گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 2افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر عالموچوک کے قریب واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 2افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں

جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔۔۔۔

close