آج نسلہ کونہ ماننے والے کل نکاح نامے سے بھی انکاری ہونگے،صوبے کو 90فیصد ٹیکس دینے والے شہر کو مفلوج کیا جارہا ہے، ڈاکٹرفاروق ستار میدان میں آ گئے

کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نسلہ ٹار کے این او سی کو نہ مانا گیا تو نکاح نامہ بھی نہیں مانا جائے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ اب نسلہ ٹاور کو گرانے کا فیصلہ انسانی المیہ پیدا کر رہا ہے، صوبے کو 90فیصد ٹیکس دینے والے شہر کو مفلوج کیا جارہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ریاست آئین اور قانون کی عملداری کے نئے چیلنجز پیدا ہوچکے ہیں۔ تمام اداروں کے اجازت نامے لے کر نسلہ ٹاور بنایا گیا، اداروں نے نسلہ ٹاور بنانے کے لیے این او سی دیا ان کی ساکھ پر سوال ہے۔ کراچی 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، لوگوں کو بیروز گار کیا جا رہا ہے۔ گجر اور محمود آباد نالوں کو گرا کر لوگوں کو بے روزگار کیا گیا۔ ملک میں دو آئین اور دو قانون نہیں ہوسکتے۔۔۔۔

close