قراقرم ا نٹرنیشنل یونیورسٹی ،طلبا کے لیے انٹرنیٹ بینڈ وتھ میں 100ایم بی کا اضافہ

گلگت(آئی این پی)قراقرم ا نٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے انٹرنیٹ بینڈ وتھ میں مزید 100ایم بی اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق ا س کا فیصلہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ایس سی او کمانڈر کرنل عمران منصور کے مابین اہم ملاقات میں کیاگیا۔

ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ ڈائریکٹر آئی ٹی خالدامین،شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے ہیڈ ڈاکٹر آفتاب احمد خان بھی موجود تھے۔ملاقات میں ایس سی او کی طرف سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو انٹرنیٹ سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بات کی گئی۔اس موقع پر وائس چانسلر نے انٹرنیٹ بینڈ وتھ کی حجم کو 200ایم بی سے 300ایم بی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔جس کے لیے ایس سی او انتہائی کم لاگت پر جامعہ قراقرم کو انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرے گا۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بیشتر سہولیات اور تعلیم وتدریس کا سلسلہ آن لائن کرانے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی ضروریات کافی بڑھ گئی ہیں۔جن کو بہتر بنانے کے لئے فوری طور پر وائس چانسلر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مزید 100ایم بی حجم کا اضافہ کردیاگیا ہے۔تاکہ طلبا کی تعلیمی وتحقیقی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری ہوسکے۔۔۔۔

close