سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اور آر ایل این جی 20 روپے کلو مہنگی

کراچی (آئی این پی) سندھ اور بلوچستان والوں کے لیے سی این جی اور آر ایل این جی مہنگی کردی گئی۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گیس کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد منگل سے سی این جی اورآرایل این جی کی فی کلو قیمت 200روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسٹیشن مالکان نیشہر میں گیس کی نئی قیمت کا اطلاق کر دیا ہے۔

اس سیقبل گیس کی فی کلو قیمت 180روپے کلو وصول کی جارہی تھی۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سی این جی پر جی ایس ٹی کی مدمیں اضافہ کیا گیاہے۔ پہلے 11روپے 86پیسے فی کلوگرام جی ایس ٹی لگتا تھا۔اب 21روپے 77پیسے کردیا گیا جو ناجائز ہے۔ چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ آر ایل این جی پر جی ایس ٹی فی الفور 5فیصد کی جائے۔

اس سے پہلے ستمبر 2021میں گیس کی فی کلو قیمت 150سے بڑھاکر 180روپے کی گئی تھی۔۔۔۔

close