پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن، جھگیاں ختم کرنے کیلئے مقامی آبادی سے مدد لینے کا فیصلہ

پشاور(آ ئی این پی)گداگروں کے خلاف اپریشن گداگروں کی جھگیاں ختم کرنے کے لیے مقامی آبادی سے مدد لینے کا فیصلہ، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود کے احکامات پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن میں تیزی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر پیر کو بھی ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیر یونس افریدی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم اور مقامی پولیس کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ، ابدرہ روڈ،ورسک روڈ،یونیورسٹی ٹاون،پاوکہ اور دیگر علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 18پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی

گرفتار گداگروں میں 13خواتین اور 5مرد شامل ہیں کمشنر پشاور ڈویژن نے پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں کاروائیاں مزید تیز کرنے اوراپریشن کا دائرہ دیہاتی علاقوں تک بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے گداگروں کی جھگیاں بھی تیز ی سے ختم کرنے اور اس سلسلے میں مقامی آبادیوں کے لوگوں سے بھی مدد لینے کی ہدایات جاری کردیں ۔۔۔۔۔۔

close