مہنگائی کے ”سیلابی ریلے“ میں سب ہی ہاتھ دھونے لگے، ٹرانسپورٹرز کی بھی من مانی، بسوں کے کرایے بڑھا دیے

کراچی(آئی این پی) مہنگائی کے ”سیلابی ریلے“ میں سب ہی ہاتھ دھونے لگے۔ٹرانسپورٹرز نے بھی من مانی شروع کرکے سندھ حکومت کی رٹ چیلنج کردی،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ازخود اضافہ کردیا،بسوں کے مسافروں اور کنڈیکٹرز میں جھگڑے ہونے لگے،خواتین مسافروں کا زائد کرایہ نہ دینے پر کنڈیکٹرز بسوں سے اتارنے لگے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی نااہلی اور بے حسی مہنگائی کا سونامی لے ہی آئی،ٹرانسپورٹرز نے بھی مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا،

ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں ازخود اضافہ کرکے سندھ حکومت کی رٹ چیلنج کردی۔محکمہ ٹرانسپورٹ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے،بسوں میں کرایے10 سے 20 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں،چنگ چی رکشا ڈرائیور بھی پیچھے کیوں رہتے، انھوں نے بھی من ماناکرایہ وصول کرنا شروع کردیا، شہریوں نے کہا کہ بسوں میں زائد کرایے لینے والے ڈرائیواروں اور کنڈیکٹرز کو گرفتارکیاجائے۔گاڑیاں ضبط کی جائیں،سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہریوں کو ٹوٹی پھوٹی بسوں میں سفر پر مجبور کیاجاتا ہے اور کرایہ بھی دیدہ دلیری کے ساتھ زائد وصول کیاجارہاہے،

مسافروں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ نااہلی پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔۔۔

close