پیپلزپارٹی نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈرکے منصب کے لیےپی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا، حافظ حمد اللہ کا سنگین الزام

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پی پی پی کے بغیر بحال بھی، فعال بھی اورمیدان عمل میں بھی ہے، پیپلزپارٹی نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈرکے عہدے کے حصول کیلئے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جس دن پی پی سینٹ سے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن حاصل کر رہی تھی اسی دن جاتی امرا میں ناشتہ میں بھی شریک تھی، قمرزمان کائرہ اور پی پی پی یہ بتائیں کیا یہ ایک ٹکٹ میں دومزے لینے کی کوشش نہیں تھیں، قوم کو بتایا جائے کہ کیا یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سنیٹر نہیں بنا؟ پی پی پی نے صادق سنجرانی کوجتوایا اور غفورحیدری کو ہروایا، کیا ایسانہیں تھا؟۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی پی پی ڈی ایم پر تنقید کرکے حکومت کی نہیں اپوزیشن کی اپوزیشن کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی پی پی پی ڈی ایم میں واپس آناچاہتی ہے تومولانافضل الرحمن اور پی ڈی ایم کی قیادت سے رجوع کرے۔ ۔۔۔

close