ایرانی حکام نے 38پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا

تفتان (آئی این پی)ایرانی حکام نے 38پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا، ڈیپورٹیز کو پاک ایران تفتان بارڈر راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا تھا، گرفتار افراد کا محکمہ صحت تفتان کی ٹیم نے کرونا ٹیسٹ کئے جو کلیئر قرار پائے۔ گرفتار افراد میں سے 16کا تعلق پنجاب، 10کا بلوچستان، ایک کا تعلق آزاد کشمیر اور 7افراد کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہیں۔

راہداری گیٹ انچارج نائب رسالدار الہی بخش نوتیزئی کے مطابق 3افراد کو مستند پاکستانی شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث ایران واپس کردیا گیا۔تمام گرفتار افراد کو محکمہ صحت کے اہلکاروں نے بارڈر پر ہی کرونا ٹیسٹ کیئے جو کلیئر قرار پائے۔ گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا کے حوالے کردیا گیا۔۔۔۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں