کراچی، جعلی شناختی کارڈ پر موبائل سم نکالنے والا گروہ پکڑا گیا،گروہ میں کون کون شامل ہے؟ سمیں کس مقصد کیلئے استعمال کرتے تھے؟

کراچی(آئی این پی) ایف آئی اے سائبرکرائم نے جعلی شناختی کارڈ پرموبائل سم نکالنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، یہ گروہ تھرپارکر سے کراچی تک نیٹ ورک چلارہا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈپرسم نکالنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض کے مطابق یہ گروہ تھرپارکر سے کراچی تک نیٹ ورک چلارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تحائف،این جی اوز کے نام پر بیوقوف بنا کر انگوٹھے لیےجاتےتھے اور عام لوگوں کے نام پر سم جرائم پیشہ افراد کو دی جاتی تھیں۔یہ لوگ جعلی سم پر واٹس اپ بناتے اور ملزمان کو فروخت کردیتے تھے، ملزمان سے 1500غیر قانونی سمیں اور 50بائیو میٹرک ڈیوائس برآمد کی ہیں جبکہ 2فرنچائزز کو سیل کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close