نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے 4 کمپنیاں میدان میں آ گئیں،صرف ایک کمپنی نے ٹاور کوبارود سے گرانے کیلئے پیشکش کردی

کراچی(آئی این پی) سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں چار کمپنیاں نسلہ ٹاور گرانے کے لیے میدان میں آگئیں۔ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے چار میں سے صرف ایک کمپنی نے دھماکا خیز مواد استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے جو ہائی ٹیک الیکٹرانکس اینڈ مشینری کمپنی کی جانب سے کی گئی ہے۔کراچی کی ہائی ٹیک الیکٹرانکس نے غیر ملکی کمپنیوں کے اشتراک سے نسلہ ٹاور کو گرانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تین دیگر نجی کمپنیوں نے مشینوں اور افرادی قوت کی مدد سے عمارت گرانے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے، ان کمپنیوں میں اے این آئی ایکسپرٹ ڈینجرس بلڈنگز ناظم آباد، ڈبل اے ڈیمولیشن سینٹر فیصل ٹاؤن لاہور اور میر انٹرپرائز نامی کمپنی نے ای میل کے ذریعے شہری انتظامیہ کو ڈیمولیشن کی آفر کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close