دینہ، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بلال اظہر کیانی کے اعزاز میں پیر سید دلیر بادشاہ بخاری کی رہائش گاہ پر ظہرانہ

دینہ (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی کی دینہ میں سجادہ نشین پیر سید دلیر بادشاہ بخاری ، مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ برطانیہ و یورپ کی رہائش گاہ پر آمداور پروقار ظہرانے میں شرکت، سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال،راجہ ظفر،

اعجاز احمد قریشی، مانی بٹ، چوہدری محمد افضل آف بدلوٹ، شیراز کیانی،ناظم کیانی سمیت کثیر تعداد میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر پیر سید فیاض حسین شاہ نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی، دربار آمد کے موقع پر ڈسٹرکٹ جہلم کے سینئر نائب صدر سید اسد شاہ بخاری اور چیئرمین بابا سید فیاض حسین شاہ نے استقبال کیا۔۔۔۔

close