نواز شریف کی واپسی کی امید رکھنے والے اپنی رائے بدل لیں، سابق وزیراعظم کی واپسی کی گنجائش نہیں، نوازشریف کہاں سیاسی پناہ لیں گے؟ شیخ رشید نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)نواز شریف کی واپسی کی امید رکھنے والے اپنی رائے بدل لیں، سابق وزیراعظم کی واپسی کی گنجائش نہیں، نوازشریف کہاں سیاسی پناہ لیں گے؟ شیخ رشید نے پیشگوئی کر دی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب برطانیہ میں سیاسی پناہ لیں گے۔

نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج کی تقریر کے بعد نواز شریف برطانیہ میں سیاسی پناہ لے لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کی امید رکھنے والے اپنی رائے بدل لیں، سابق وزیراعظم کی واپسی کی گنجائش نہیں بچی۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کے دروازے خود بند کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ناکام ہوگئی ہے، حزب اختلاف کچھ نہیں کرے گی۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی آواز کا گلا انہوں نے خود دبایا ہے۔

close