اپوزیشن کی بڑی جماعت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر دیا، سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

عمرکوٹ(سید فرقان ہاشمی) جمعیت علمائے اسلام “ف” سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرونےکہاکہ عمران نیازی کوہم پر مسلط کیا گیا۔ عمران نیازی سلیکیڈ تھا جبکہ سندھ حکومت نااہل ہے بلاول بھٹوکےسندھ کےآفت زدہ علاقوں کےدورےکےباوجود متاثرین کو ریلیف نہ مل سکا۔ پریس کانفرنس میں

میڈیا کے سوالوں کے جواب میں علامہ راشد محمود سومرو نےکہا کہ اسرائیل کوکسی صورت میں تسلیم نہیں کرنےدیاجائےگا ایک سوال کےجواب میں علامہ راشد سومرو نےکہا کہ سندھ میں بارش زدگان کی مددکےحوالےسے سندھ حکومت وفاق پر ذمہ داری اوروفاق سندھ حکومت پرڈال کراپنی نااہلی چھپارہی ہے سانحہ موٹروے کےمتعلق جواب دیتے علامہ راشد محمود سومرو نےکہاکہ سانحہ موٹر وے پر وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اورسی سی او پنجاب کوفوری طور مستعفیٰ ہوناچاہیے علامہ راشد محمود سومرو نےکہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک بار پھر آزادی مارچ کرنے جاری ہے “25” اکتوبر کو کوئٹہ میں”29″ اکتوبر کو کراچی میں اور”29″نومبرکولاڑکانہ میں ملین مارچ کررہی ہے موجودہ حکمرانوں سے اب قوم چھٹکارا چاہتی ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو نےکہا کہ گذشتہ ستر سال سےاسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی مملکت میں آج تک اسلامی قوانین کو نافذ نہیں کیا جاسکا قوم کو دھوکہ اور فریب دیا گیا ، ملک پر استحصالی قوتیں مسلط ہیں ہر پانچ سال بعد جمہوریت کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے مگر حکمران وہی بنائے جاتے ہیں جو عالمی ایجنڈے پر کام کیلئے راضی ہوسکیں۔ مولانا راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے تبدیلی کا نعرہ لگاکر کہا تھا کہ قرضہ نہیں لیں گے لیکن مسلسل کشکول لیکر ملک کو اتنا مقروض کردیاگیا کہ عوام ستر سال کے قرضے بھول چکی حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا ،لیکن دو سال میں ان نااہل حکمرانوں نے 25 لاکھ سے زائد برسر روزگار لوگوں کو بے روزگار کردیا ۔قیام پاکستان سے لیکر اب تک سندھ کے عوام نے باقی صوبوں سے بڑھ کر پورے پاکستان کی مہمان نوازی کی ہے پیار محبت ، بھائی چارگی اور امن کا فروغ ہماری خمیر کا حصہ اور آبا و اجداد کا ورثہ ہے ، آج سندھ کی سالمیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں ہم نے تہیہ کر رکھا ہیکہ سندھ اور پاکستان کو تقسیم کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنا ئیں گے راشد محمود سومرو نےکہا کہ جمعیت علمائے آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں بھرپور حصہ لےگی سندھ کے لوگ حقیقی تبدیلی کےلیے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن کا ساتھ ہم انشاءاللہ عوام کو مایوس نہیں کرینگے اس موقع جمعیت علمائے اسلام ضلع عمرکوٹ کے امیر مولانا نورمحمد قرانی مفتی حماد اللہ ،مولانا محمد یعقوب نعمانی وغیرہ بھی ہمراہ تھے۔۔۔۔

close