جہلم،کورونا کے مشتبہ 2821افراد کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے، 5پازیٹو آئے

جہلم(طارق مجید کھوکھر)چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال کا کہنا ہے کہ کروناسے متاثرہ مزید 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 2821 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 347 افراد کی رپورٹ مثبت آئی

ہے۔ کل تک 293 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 1 مریض صحت یاب ہو کر گھر بھیج دیا گیا ہے اس طرح کل 294 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 36 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 7 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں، 4 مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں زیر علاج ہیں جبکہ 25 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 9 افراد اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کر دے گئے ہیں۔ جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں.اس وقت کل 7 مشتبہ افراد داخل ہیں جن میں سے 5 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم، جن میں سے 4 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں جبکہ 2 مشتبہ افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں زیر علاج ہیں۔جہلم میں اب تک 11 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 4 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے 4 ڈاکٹرز، 1 سٹاف نرس، اور 1 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔

close