راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں کنویں کی کھدائی کے دوران لیور ٹوٹ گیا، غریب مزدور جاں بحق

کلر سیداں (پی این آئی) راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں کنویں کی کھدائی کے دوران لیور ٹوٹ گیا، غریب مزدور جاں بحق۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں کنویں کی کھدائی کے دوران لیور ٹوٹ جانے کے باعث ایک مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔یہ افسوس ناک واقع موضع سہر ڈھوک ناڑامیں پیش آیا جہاں

دو مزدور قیصر محمود اور طلعت محمود سکنائے ممیام اسد محمود نامی شخص کے کنویں کی کھدائی کر رہے تھے۔اس موقع پر رسے کی مدد سے قیصر نامی مزدور کو کنویں کے نیچے اتارا جا رہا تھا کہ اسی دوران لیور ٹوٹ جانے کے باعث 50 سالہ قیصر کنویں کے اندر کام میں مصروف طلعت محمود کے اوپر جا گرا جس کے نتیجے میں قیصر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ طلعت نامی مزدور کا بازو فریکچر ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close