پنجگور،پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی بجٹ میں ملازمین کو مکمل نظر انداز کیا گیا، تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے

پنجگور( پی این آئی) پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے وفاقی حکومت کے بجٹ کو ملازم کش اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئےبجٹ اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے، پلے کارڈز پرمزدور دشمن پالیسیوں

کے خلاف مختلف نعرے درج تھے، مظاہرے میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع پنجگور کے صدر عارف بلوچ،جنرل سیکریٹری عطاء اللہ بلوچ،طارق امین،عبدالوارث،سلیمان اور دیگر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے تاریخ کا بدترین بجٹ پیش کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں مزدور دشمن ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسا بجٹ پیش نہیں کیا گیا جوکہ حالیہ بجٹ انوکھا اور حیران کن بجٹ تھا، اس بجٹ سے ملازمین کو مکمل نظر انداز کیا گیا ، مقررین نے کہا کہ عام ملازمین کو دیوار سے لگایا گیا۔ ملازم کش بجٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری گا اگر وزیراعظم پاکستان اور صوبائی حکومتیں حالیہ بجٹ میں ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کے فیصلہ نہیں کرتی تو ملازمین صوبائی کال پر مزید احتجاجی کا رخ بدل دیں گے۔انہوں نے کہاکہ کلاس فور کے ملازمین ہاٹ ایند کول سے عرصہ دراز نظر انداز کیے جارہے ہیں لیکن تاحال ہاٹ ایند کول کے متعلق کوئی فیصلہ سامنے نہیں آرہا ہے لہذا صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہاٹ اینڈ کول کی طرف توجہ دیکر فورتھ کلاس ملازمین کے دیرینہ مسئلہ حل کریں۔انہوں کہا چارٹر آف ڈیمانڈ پر ملازمین انتظار میں ہیں لہذا جلد از جلد چارٹرآاف ڈیمانڈ پر نظرثانی کرکے ملازمین کےمسائل حل کیے جائیں، انہوں نے کہاکہ حالیہ عالمی وباء کورونا وائرس سے پیرا میڈیکس کے اسٹاف فرنٹ لائن پر ہیں ۔اس وباء سے پیرا میڈیکس کے ملازمین اور ڈاکٹرز نے جام شہادت نوش کیا، ان شہداء کو پیکج کی سہولتیںدی جائیں، انہوں نے کہا سول ہسپتال کوئٹہ کے معطل شدہ ملازمین کو جلد بحال کیا جائے۔۔۔۔۔

close