پنجگور، جمعیت علماء اسلام کی ضلعی مجلس عاملہ اور سینئر باڈی کا مشترکہ اجلاس اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہ

پنجگور(پی این ائی ) جمعیت علماء اسلام کی ضلعی مجلس عاملہ اور سینئر باڈی کا مشترکہ اجلاس ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے تمام اراکین اور سینئر رہنما شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پنجگور میں امن وامان کی بگڑی ہوئی صورت اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

کے زیراہتمام 21 جون اتوار کو ہوئے والے احتجاجی مظاہرے اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔ اجلاس سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ ،جنرل سیکریٹری حاجی عبدالعزیز بلوچ، مولانا عبدالحلیم،مولانا علی احمد ، مولانا سعداللہ ،حاجی محمد یاسین زہری ، حاجی محمد ایوب دیواری نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پنجگور میں امن وامان کی صورتحال تشویش ناک ہے ۔شام ڈھلتے ہی چوری اور ڈکیتی کا بازار گرم ہوتا ہے ۔پنجگور کو چوروں اور ڈاکوؤں کی رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے لیکن یہ واضح کر نا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے غریب عوام کو چوروں اور ڈاکوؤں کی رحم و کرم پر نہیں چوڈیں گے۔ انہوں نے کہا پنجگور کے تمام سیاسی جماعتوں نے پنجگور میں قیام امن کے لیے جو مشترکہ جدوجہد کا آغاز کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ ہمیں پنجگور کے تمام اجتماعی مسائل پر ہمیشہ مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ پنجگور ہم سب کا گھر ہے ۔اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے تمام کارکنوں اور عوام الناس سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ 21 جون بروز اتوار کو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ہونے والے اجلاس میں بھر پور شرکت کرکے قومی ذمہ داری پورا کریں۔۔۔۔۔

close