ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق 13 زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع

پنجگور( پی این آئی): پنجگور ٹریفک حادثات میں ایک شخص جانبحق 13 زخمی رسیکیو ذرائع کے مطابق رخشان ندی کے قریب کار گاڑی الٹنے سے یاسر بلوچ نامی شخص جاں بحق جبکہ سی پیک روڈ پر نواز ہوٹل کے قریب خضدار سے تربت جانے والی پک اپ گاڑی الٹنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے

close