ٹڈی دل جنوی وزیرستان پہنچ گئے، اسپرے کےلئے آئی واحد گاڑی سابق ڈائریکٹر امان اللہ کے ذاتی استعمال میں ہے

وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی پنجاب میں فصلوں کی تباہی کرتے ہوئے ٹڈی دل جنوبی وزیرستان تک جا پہنچے ہیں۔ جہاں پاکستان کی دیگر شہروں کی طرح ٹڈی کا بڑا غول داخل ہوا ہے جس سے فصلوں سمیت باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے دوسرے اضلاع کو ٹڈی دل کے حملے کو کنٹرول کرنے

کےلئے کئی گاڑیاں دی ہیں جبکہ جنوبی وزیرستان کو دی جانے والی واحد گاڑی سابق ڈائریکٹر زراعت امان اللہ کے ذاتی طور استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹڈی دل کےلئے آنے والا فنڈ امان اللہ اور ان کے ہمراہ دوسرا افسر خدایار استعمال کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل سے فصلوں کو کافی نقصان ہوچکا ہے مزید نقصان سے بچنے کےلئے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے ٹڈی دل کے خلاف کارروائی سے قبل متعلقہ ڈائریکٹر امان اللہ اور خدایار کے خلاف کارروائی کرے اور ان کو ملنے والا فنڈ ٹڈی دل کے خلاف لڑائی کے لیے استعمال کیا جائے۔۔۔

close