کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو ،اوورسیز واریئرز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ، اوورسیز واریئر کے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا اور کھلاڑی کشمیر کے موسم اور نظاروں کے گرویدہ ہو گئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو میں سمندر پارکشمیریوں کی نمائندگی کرنے والی ٹیم اووسیز واریئرز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹیم کے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا سمیت نوجوان کھلاڑیوں کو مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی سرسبزوشاداب وشاداب وادیوں،خوشگوار موسم اور دلفریب نظاروں نے اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔ اوورسیز واریئرز کے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا کہتے ہیں کہ کشمیر کی دلکش وادیاں خوشگوار ماحول اور دلفریب موسم میں کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا آغاز پوری دنیا میں کشمیر کے سافٹ امیج کو متعارف کرانا ہے ۔

کشمیری نوجوان کھلاڑیوں کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہی ہمارا مقصد ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے ابھر تے ہوئے نوجوان کرکٹر عمر لوہیا نے کشمیر کے حسن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم جیسا خوبصورت گراونڈ دنیا میں کہیں نہیں ہے ۔

کشمیر کی خوبصورتی تاریخ اہمیت اور یہاں کا بہترین ماحول ہمارے لئے بہتر کھیل پیش کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہورہا ۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی محمدصمیر نے کہا کہ یہاں آکر کے پی ایل کھیلنا بہت اچھا لگ رہاہے ۔

انشاءاللہ ہماری ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی اور کے پی ایل کے فائنل میچ میں فتح حاصل کریں گے ۔یہاں کاموسم اور ماحول بہت ہی اچھا ہے۔کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی ہاشم کا کہنا تھا کہ میں یہاں کے موسم اور کھیل دونوں سے لطف اندوز ہورہا ہوں

میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سعدآصف نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنا میرا پہلا تجربہ ہے اہنے سینئر کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے منتظمین کاشکریہ کہ انھوں نے ایک اچھے ایونٹ کا انعقاد کرے کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے کے پی ایل کا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ملک نثار نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ون اور سیزن ٹو میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کھیلنے کا دوسری بار موقع ملا ہے میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ہوم گراؤنڈ پرکھیلنا اچھا لگتاہے مظفر۔آباد کاموسم ان دونوں انتہائی خوشگوار ہے ہم سب اس سے بھرپور لطف اٹھارہے ہیں ۔۔۔۔

close