پانچ لاکھ 70 ہزار روپے کلو فروخت ہونے والے دنیا کے مہنگے ترین آم، باغ کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈز اور کتے تعینات‎

اسلام آباد(پی این آئی )دنیا کے مہنگے ترین آم فی کلو کی قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے جی دنیا میں آموں کی ایسی قسم جس کی فی کلو قیمت پاکستانی پانچ لاکھ روپے سے زائد ہے ۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں دنیا کے مہنگے ترین آموں کی کاشت کر رکھی ہے آم کی یہ قسم بھارتی دو لاکھ 70جبکہ پاکستانی روپوں میں پانچ لاکھ ستر ہزار کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس مہنگے ترین آم کے

باغ کی حفاظت کیلئے 4سو سے زائد سیکیورٹی گارڈز جبکہ 6کتے تعینات کیے گئے ہیں ۔آم کی کاشت کرنے والے جوڑے نے بتایا ہے کہ انہیں اس قسم کی گھٹلیاں ٹرین میں سفر کے دوران ایک مسافر نے دی تھیں ۔ یاد رہے کہ دنیا کے مہنگے آموں کی اس قسم کا نام میازا کی ہے جو جاپان میں پیدا ہوتی ہے ۔ جامنی رنگے کے ایک آم کا وزن تین سو پچاس گرام کے قریب ہوتا ہے ان آموں میں شوگر باقی اقسام کے مقابلے میں 15فیصد زیادہ وہتی ہے ۔

close