گھر بیٹھے نوٹ کمائیں، کمپیوٹر پر کی جانے والی کون سی 10 نوکریاں آپ کو بے روزگاری کے عذاب سے بچا کررکھ سکتی ہیں؟؟

کورونا کی وباء نے دنیا بھر میں جہاں بیماری اور خوف و ہراس پھیلایا ہے وہاں بےروزگاری بھی ایک بڑی مصیبت بن کر سامنے آئی ہے۔ گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اگرچہ پاکستان میں اس کا رجحان ابھی زیادہ نہیں پھر بھی لوگوں کی جانب سے اس شعبے کا رخ کیا جارہا ہے۔اگر آپ جاننا چاہیں کہ گھر میں بیٹھ کر آپ کےلیے سب سےبہتر کیا ہوسکتا ہے توآپ توجہ سے درج ذ یل آپشن دیکھیں کہ آپ کے لیے کون سا شعبہ اور نوکری مناسب ہو گی جو آپ گھر بیٹھے کر سکتے ہیں۔
ای لانس او ڈیسک نامی ایک ویب سائٹ جو دنیا بھر سے اپنے کاموں کے لیے فرنس لانس افراد کو بھرتی کرتی ہے، نے دس شعبوں کی ایک فہرست بنائی ہے جس میں کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
پہلا آپشن۔۔۔وائس اوور وائس اوور آرٹسٹ عام طور پر ویڈیوز اور اشتہارات وغیرہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جس کے لیے انہیں کسی مرکزی اسٹوڈیو کا بھی رخ کرنا پڑتا ہے مگر اب یہ کام کے اندر ہوم اسٹوڈیو میں بھی کیا جاسکتا ہے اور ساؤنڈ فائلیں ای میل یا انٹرنیٹ کے ذریعے ارسال کی جاسکتی ہیں۔
دوسرا آپشن۔۔۔انفوگرافک ڈیزائن پیچیدہ معلومات کو شیئرایبل طریقے سے پیش کرنے کی صلاحیت وائس اوور کے بعد فری لانس افراد کو بہت زیادہ کامیابی دلانے کا سبب بن سکتی ہے یعنی کسی بھی موضوع پر جامع گراف تیار کرنا انہیں راتوں رات کامیابی دلاسکتا ہے، صرف برطانیہ میں ہی اس کام کے لیے فی گھنٹہ 44 پاؤنڈز دیئے جاتے ہیں۔
تیسرا آپشن۔۔۔مالیاتی تحریریں فنانشل معاملات پر جامع تجزیوں یا مارکیٹ کے اشاریوں پر لکھا جاتا ہے، یہ کام کرنے والے کمپنیوں کے لیے بلاگ بھی لکھ کر پوسٹ کرسکتے ہیں یہاں تک کہ ان کی سالانہ رپورٹس کا کام بھی ان کی آمدنی بڑھاتا ہے۔
چوتھا آپشن۔۔۔کنٹریکٹ ڈرافٹنگ کنٹریکٹ ڈرافٹنگ ایک ایسا کام ہے جس کے لیے بہت زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے کیونکہ کسی بھی کاروباری معاہدے کو قانونی طور پر موزوں بنانے کے لیے اس صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
پانچواں آپشن۔۔۔ریکروٹنگ متعدد کمپنیوں نے اب نئے عملے کی بھرتی کا پیچیدہ ٹاسک فری لانس افراد کو منتقل کردیا ہے، جو لوگوں کو متوجہ، منتخب اور بھرتی کرنے کا تمام کام کرتے ہیں۔
چھٹا آپشن۔۔۔مالیاتی پیشگوئی کاروبار ایسے فری لانسرز کو بہت زیادہ بھرتی کرتی ہیں جو کمپنی کے مالیاتی ٹرن اوور کی پیشگوئی مقررہ وقت کے اندر کرسکے، اس کام کے لیے کسی کمپنی کے اندرونی اکاؤنٹنگ اور سیلز ڈیٹا کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔
ساتواں آپشن۔۔۔الیکٹرونک انجنئیرنگ الیکٹرونک پروگرامرز نئے سافٹ ویئرز اور آپ کے فونز، ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپس کے آپریٹنگ سسٹم کے لے آؤٹ پروگرام کرسکتے ہیں۔
آٹھواں آپشن۔۔۔مترجم ٹرانسلیشن یا کسی بھی ایک سے دوسری زبان کی تحریروں کے ترجمے کی صلاحیت کی اس وقت کاروباری کمپنیوں کے اندر مانگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
نواں آپشن۔۔۔سی وی رائٹنگ دنیا بھر میں ملازمت کی تلاش لوگ کرتے ہی ہیں اور اس کے لیے اپنی اچھی سی وی کی تیاری لازمی ہوتی ہے اور فری لانسرز اس کام کے ذریعے اچھی آمدنی کماسکتے ہیں۔
دسواں آپشن۔۔۔پے پر کلک یہ ایک انٹرنیٹ ایڈورٹائزنگ ماڈل ہے جسے ویب سائٹ کی براہ راست ٹریفک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، فری لانسر ایڈورٹائزر بن کر پیسہ بناسکتے ہیں جس کے لیے انہیں مختلف ویب سائٹس کو پے پر کلک ٹریفک فراہم کرنا ہوگا۔۔۔۔

close