چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کو بیرون ملک دوروں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی۔

 

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کو برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرون ملک قیام کے دوران رخصت کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کے دوروں کے لیے 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔

 

صدر مملکت نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے دورہ آذربائیجان کی بھی منظوری دی ہے۔ وہ 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔