اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز نے میڈیا سینٹر کا افتتاح کیا۔
تقریب میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس بھی شریک ہوئے۔
چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے میڈیا نمائندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے آج ہائیکورٹ میڈیا سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں، بے شک ہم پر تنقید کریں یا تعریف کریں، آپ آزاد ہیں۔
افتتاحی تقریب میں پراسیکیوٹر جنرل منظور احمد ججہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ بھی شریک ہوئے، اس موقع پر رجسٹرار یار محمد ولانہ، ایڈیشنل رجسٹرار نور محمد مرزا اور ڈپٹی رجسٹرار بھی موجود تھے۔
تقریب میں صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی اور جنرل سیکرٹری بیرسٹر قاسم نواز عباسی، لاء افسران اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے کورٹ رپورٹرز نے بھی شرکت کی۔






