کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت پاکستان مزید نہیں چل سکتا۔
کراچی میں ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال سے پاکستان قبائل موومنٹ کے عہدیداران نے ملاقات کی۔
اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18 سال سے کراچی اور حیدرآباد کے عوام پر ظلم کر رہی ہے، جبکہ 18ویں ترمیم نے ملک کو 4 آزاد صوبوں میں تقسیم کردیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان قبائل موومنٹ کے صدر عبدالرحمن نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام پاکستان کے حق میں ہے، اگر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کال دے تو کراچی کے پشتون ساتھ دیں گے۔






