اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت کے دہشت گردی سے متعلق مؤقف پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی لیکچر کے بجائے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت سننا چاہتا ہے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بی ایل اے، مجید بریگیڈ اور ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پہلے اپنی مبینہ پراکسیز کی مذمت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ سے زائد جانوں کا نقصان اٹھا چکا ہے، جبکہ کلبھوشن یادیو اور نکھل گپتا کے مقدمات سمیت مختلف واقعات کو پاکستان اپنے مؤقف کی مثالیں قرار دیتا ہے۔






