دفعہ 144 نافذ، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند

لاہور: پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش اور سگنلز کمزور کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش اور انہیں ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے یہ درخواست امن و امان کی متوقع صورتحال کے پیش نظر کی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے سلسلے میں اسلام آباد آنے والے راستوں پر کنٹینرز لگائے جارہے ہیں، جبکہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔