بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، اے آر وائی نیوز کے مطابق ان کے معائنے کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے اور معائنہ شروع کر دیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ مکمل طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور ٹیم میں شفا آئی اسپتال اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں جن کی سربراہی ڈاکٹر عارف کر رہے ہیں، میڈیکل ٹیم کے پاس جدید آلات موجود ہیں جن کے ذریعے سابق وزیراعظم کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور ٹیمیں ان کا بلڈ پریشر چیک اور آنکھوں کا معائنہ بھی کر رہی ہیں۔