کون کونسے افراد اب بین الاقوامی سفر نہیں کرسکیں گے؟ بڑی پابندی عائد

کراچی: ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے اعلامیے میں عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل نادرا ویکسین کارڈ لازمی حاصل کریں۔

اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مرکز مقرر ہے، جبکہ ایئرلائنز کو عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافر پرواز سے 6 گھنٹے قبل پہنچیں، جہاں انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔