جنوبی وزیرستان اپر میں فائرنگ کے واقعے میں قبائلی رہنما نیک بادشاہ محسود جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نیک بادشاہ محسود پر فائرنگ کی اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔






