کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کندھ کوٹ کے سوکر موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال تنگوانی اور تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شدید زخمیوں کو سکھر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔






