وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیکس اصلاحات پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا یورو بانڈ ٹرانزیکشن ہے۔ یورو بانڈ کا اجرا عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق اپریل 2025 سے پاکستان کی ریٹنگ میں 3 مرتبہ بہتری آئی ہے۔ یورو بانڈ کے لیے آرڈر بک حجم سے دوگنا رہی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے اور ٹیکس نظام میں جامع اصلاحات پر عمل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔






