پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

40 اور 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے ستمبر کا مہینہ اہم ثابت ہونے جا رہا ہے، 10 ستمبر 2026 کو 40 ہزار اور 25 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہوگی۔

 

40 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ کی 38ویں قرعہ اندازی سیالکوٹ میں ہوگی، جس میں پہلا انعام 8 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، جبکہ 3 خوش نصیب افراد کو 3 کروڑ روپے فی کس ملیں گے۔

 

اس قرعہ اندازی میں 5 لاکھ روپے کے 660 تیسرے انعامات بھی شامل ہیں، یوں 40 ہزار روپے کے بانڈ کی قرعہ اندازی میں مجموعی طور پر 664 انعامات دیے جائیں گے۔

 

دوسری جانب 25 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ کی 23ویں قرعہ اندازی بھی 10 ستمبر کو کوئٹہ میں ہوگی۔

 

اس میں 3 کروڑ روپے کے 2 پہلے انعامات، 1 کروڑ روپے کے 5 دوسرے انعامات جبکہ 3 لاکھ روپے کے 700 تیسرے انعامات شامل ہیں۔

 

دونوں قرعہ اندازیوں میں مجموعی طور پر 1,370 انعامات رکھے گئے ہیں، جس کے باعث پرائز بانڈ رکھنے والے افراد میں خاصا جوش پایا جا رہا ہے۔

 

40 ہزار روپے کے بانڈ کے پہلے انعام یعنی 8 کروڑ روپے پر قانون کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔

 

فائلر کے لیے 15 فیصد ٹیکس کٹوتی کے بعد تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ نان فائلر کے لیے 30 فیصد کٹوتی کے بعد تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم باقی بچے گی۔