اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عبدالقیوم کی سرکاری گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کرفیو کے دوران پیش آیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی میرانشاہ سے بنوں کی جانب جا رہی تھی کہ تحصیل میرعلی کے علاقے حدی میں نامعلوم سمت سے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی گاڑی کو لگی۔
واقعے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر عبدالقیوم خود گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ گاڑی میں ان کے بچے اور دیگر اہلِ خانہ سوار تھے جو محفوظ رہے۔






