بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ بہت پہلے آجانا چاہیے تھا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ آیا ہے، یہ بہت پہلے آجانا چاہیے تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ احتجاج جاری رکھنا ہے یا ختم کرنا ہے، یہ پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے۔