پاکستان سمیت 8 ممالک نے غزہ سے متعلق امریکی امن منصوبے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ منصوبے کی اسرائیل کی جانب سے مخالفت پر متحدہ عرب امارات، قطر، اردن، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ امن منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ آٹھوں ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، کیونکہ مزید تاخیر سے غزہ کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
بیان میں غزہ سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کے منصوبے پر عملدرآمد کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
ممالک نے غزہ میں بین الاقوامی استحکامی فورس کے قیام کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔






