خوفناک حادثہ ، بڑانقصان

  • *رائیونڈ اجتماع چوک کے قریب بس اور ٹرک کا تصادم، 4 افراد زخمی*

رائیونڈ کے علاقے اجتماع چوک کے قریب بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اجتماع چوک پر پیش آیا جہاں مسافر بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کی شدت کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر روہی نالے میں جا گرا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔