اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد اور تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔






