افسوسناک خبر ، لکڑیوں کے ڈھیر میں پڑے بارودی مواد کا دھماکا

باجوڑ کی تحصیل ناوگئی کے علاقے شاہ خانے چارمنگ میں لکڑیوں کے ڈھیر میں پڑے بارودی مواد کے دھماکے سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

ایس ایچ او تھانہ چارمنگ شیر زمین نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی خواتین کو ہیڈکوارٹر خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔