آزاد کشمیر انتخابات : غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری، سابق وزیراعظم آبائی سیٹ ہار گئے

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر شام 5 بجے تک پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

تیسرے مرحلے میں شیڈول کے مطابق 4 اضلاع کے 7 حلقوں میں پولنگ ہونا تھی، لیکن نئے شیڈول کے تحت صرف باغ کے 3 اور حویلی کے 1 حلقے میں انتخابات ہوئے۔ پونچھ کے 5 اور سدھنوتی کے 2 حلقوں میں پولنگ مؤخر کر دی گئی ہے۔

*تیسرے مرحلے کے غیر حتمی نتائج:*

– *ایل اے 14 باغ ون*: جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کے ساجد اقبال 40,474 ووٹ لے کر کامیاب۔ سابق وزیر اعظم اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سردار عتیق 19,234 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

– *ایل اے 15 باغ ٹو*: پیپلز پارٹی کے ضیاالقمر 17,025 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس 15,063 ووٹ لے کر پیچھے۔

– *ایل اے 16 باغ تھری*: مسلم لیگ ن کے سردار میر اکبر خان 18,950 ووٹ لے کر آگے، پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان خان 15,750 ووٹ لے کر پیچھے۔ تصادم اور ووٹرز کے بائیکاٹ کے باعث 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی، اس لیے الیکشن کمیشن نے مکمل نتائج روک دیے ہیں۔

– *ایل اے 17 حویلی کہوٹہ*: پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور 31,839 ووٹ لے کر کامیاب۔ مسلم لیگ ن کے محسن عزیز 28,975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

*پہلے اور دوسرے مرحلے کا خلاصہ:*
پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 میں سے 9 نشستوں پر ن لیگ اور 4 پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔
دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ن لیگ نے 15 اور پیپلز پارٹی نے 6 نشستیں جیتیں۔

#آزاد_کشمیر_انتخابات #باغ #حویلی #سردار_عتیق #پیپلز_پارٹی #ن_لیگ