11 اور 12 اگست کو بجلی بند رکھنے کا اعلان

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 11 اور 12 اگست کو بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

کیسکو کے اعلامیے کے مطابق 11 اگست بروز منگل کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی بروری روڈ، شہباز ٹاؤن، ملک پلانٹ، مالک اور نواں کلی فیڈرز پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اسی روز سریاب گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی جوائنٹ روڈ، خیر بخش مری اور اولڈ لیاقت بازار فیڈرز سے بھی صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی، جبکہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے شاہنواز، شیخ زاہد اور ایف جی ایس فیڈرز پر صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 12 اگست بروز بدھ مری آباد گرڈ اسٹیشن کے مری آباد، کاسی ون اور کاسی ٹو فیڈرز سے صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

کیسکو نے بجلی کی بندش سے ہونے والی زحمت پر صارفین سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔