گریڈ 5 سے 15 تک کی سرکاری ملازمتوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق نئی بھرتیوں کے لیے آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کو ترجیحی بنیادوں پر منتخب کیا جائے گا۔ یہ بھرتیاں مختلف سرکاری محکموں میں گریڈ 5 سے 15 تک کی خالی آسامیوں پر کی جائیں گی۔
حکام نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کیا جائے تاکہ خالی آسامیوں پر تقرریاں ممکن بنائی جا سکیں۔






