عمران خان سے ملاقات کا دن، کون کون اڈیالہ جیل پہنچے گا؟ فہرست سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے آج (منگل کو ) ملاقات کا دن ہے، پی ٹی آئی کوارڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 ناموں پر مشتمل فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کردی۔

 

ملاقات کی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان،خالد یوسف چودھری،گلریز اقبال کا نام شامل ہے،ان کے ساتھ میاں زبیر وحید ،چودھری عادل صدیق اور شمسہ کیانی کا نام شامل کیا گیا ہے۔

 

علاوہ ازیں، آج (مگل کو ) بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔