آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ؛ سرکاری اعدادوشمار سامنے آگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے سرکاری نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 6 لاکھ 41 ہزار 479 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ ان میں سے 6 لاکھ 18 ہزار 344 ووٹ درست جبکہ 23 ہزار 135 ووٹ مسترد قرار پائے۔

ضلع میرپور میں ووٹر ٹرن آؤٹ سب سے کم 33.12 فیصد رہا، جبکہ بھمبر میں 58.50 فیصد اور کوٹلی میں 47.16 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

ضلع بھمبر میں مسلم لیگ (ن) نے تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے کلین سویپ کیا۔ ضلع میرپور میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے دو، دو نشستیں جیتیں، جبکہ ضلع کوٹلی میں مسلم لیگ (ن) نے چار اور پاکستان پیپلز پارٹی نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 1 ڈڈیال سے مسلم لیگ (ن) کے اظہر صدیق کامیاب ہوئے۔ ایل اے 2 چکسواری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 45 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ ایل اے 3 میرپور سٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے یاسر سلطان 41 فیصد ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ایل اے 4 سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار نے 52 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ایل اے 5 برنالہ سے مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور نے 48 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

اسی طرح ایل اے 6 سماہنی سے مسلم لیگ (ن) کے رزاق ملک نے 53 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ ایل اے 7 بھمبر سے مسلم لیگ (ن) کے طارق محمود 51 فیصد ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ ایل اے 8 راج محل سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال نے 52 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ایل اے 9 فتح پور سے مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم نے 51 فیصد سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔